10 اکتوبر، 2022، 2:13 PM

منگل کو الجزائر میں فلسطینی قومی مذاکرات ہوں گے، الجزائر میں فلسطینی سفیر

منگل کو الجزائر میں فلسطینی قومی مذاکرات ہوں گے، الجزائر میں فلسطینی سفیر

الجزائر میں فلسطینی سفیر کے مطابق فلسطینی گروپ رواں ہفتے منگل کو داخلی تنازعات کے حل کے لیے الجزائر میں ایک اجلاس منعقد کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی خبر ایجنسی نے خبر دی ہے کہ فلسطینی گروپ رواں ہفتے کے منگل کو اندرونی تنازعات کے حل کے لیے الجزائر میں ایک اجلاس منعقد کریں گے۔

الجزائر میں فلسطینی سفیر فائز ابو عیطہ کے مطابق یہ اجلاس الجزائر کے صدر کے اقدام پر فلسطینی گروپوں کے درمیان دیرینہ اختلافات کو دور کرنے کے لیے منعقد کیا جائے گا۔

اجلاس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس منگل اور بدھ 11 اور 12 اکتوبر کو منعقد ہو گا جس میں 12 فلسطینی گروپوں بشمول الفتح، حماس اور اسلامی جہاد تحریک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

فائز ابو عیطہ نے امید ظاہر کی کہ فلسطینی گروہوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے لیے الجزائر کا یہ اقدام نتیجہ خیز ثابت ہو گا اور ان اختلافات کے خاتمے اور فلسطین میں قومی یکجہتی کے قیام کا باعث بنے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے کہ جب الجزائر حالیہ مہینوں کے دوران ایک ایسی جامع حکمت عملی تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے جو تمام فلسطینی گروہوں کے لئے قابل قبول ہو۔ الجزائری حکام فلسطینی گروہوں کے مابین مذاکرات کے معاملے میں پیدا ہوجانے والے ٹہراو کو کئی ماہ گزرنے کے بعد اس کوشش میں ہیں کہ اس معاملے کو ٹہراو سے نکال کر انجام تک پہنچائیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں حماس اور الفتح نے فلسطینی گروہوں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کے الجزائر کے منصوبے کا خیر مقدم کیا  اور الگ الگ بیانات جاری کر کے مذاکرات کے اس دور میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1912622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha